جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

پاک بھارت کرکٹ سیریز کی امیدیں دم توڑ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کی پاک بھارت سیریزپرامیدیں دم توڑ گئیں۔ سیریز دسمبر میں نہیں ہوسکتی، پی سی بی کل باقاعدہ اعلان کرےگا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ وقت کی کمی کے باعث سیریز دسمبر میں نہیں ہو سکتی۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے بھارتی خاموشی کے سامنےہتھیارڈال دئیے، شہریارخان نے پاک بھارت سیریز کی امیدیں چھوڑدی۔

پی سی بی سیریز کی منسوخی کاباقاعدہ اعلان کل کرسکتاہے۔ پی سی بی کاکہناہےکہ وقت کی کمی کےباعث سیریزدسمبرمیں نہیں ہو سکتی، بی سی سی آئی نے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔

آئی سی سی میں بھارتی بدنیتی کے معاملے کو اٹھائیں گے۔ ذرائع کاکہنا ہےکہ آئندہ برس پاک بھارت کیلئے ونڈوکی تلاش کی جائےگی۔ دوہزارسولہ میں بھی سیریز کی کوششیں جاری رہیں گی۔

پچھلے ماہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ہاں کی اورمعاملہ مودی سرکارکے کورٹ میں ڈال دی، لیکن بھارت نے خاموشی نہ توڑی۔ بھارتی میڈیااوربی سی سی آئی گذشتہ کئی روز سے سیریزنہ ہونے کے اشارے دے رہاہے۔

بی سی سی آئی کے سیکرٹری نے دوروزقبل بیان دیاکہ سیریز ہوئی بھی تو دسمبرکے آخرتک ختم کرناہوگی۔ کئی ماہ تک انتظارکی سولی پرلٹکنے کے بعدشہریارخان نے آخر کار سیریز کاقصہ تمام کردیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں