ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

رمیز راجہ نے پاکستان کی بولنگ پر سوال اٹھا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سابق کرکٹر رمیز راجہ نے آئرلینڈ کے خلاف پاکستان کی بولنگ پر سوال اٹھا دیا۔

سابق کرکٹر رمیز راجہ نے آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 کے بعد پاکستان کی بولنگ لائن اپ کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر پاکستانی بولرز کی یہی صورتحال جاری رہی تو مستقبل میں چیزیں مشکل ہوجائیں گی خاص طور پر جب ٹی 20 ورلڈ کپ سر پر ہے۔

- Advertisement -

رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان کے ٹاپ بولرز اتنے رنز دے رہے ہیں، پاکستان کی کامیابی کا دارومدار بولرز خصوصاً فاسٹ بولرز پر ہے، بولرز گزشتہ سال بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ سے لے کر اب تک جدوجہد کررہے ہیں۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ اگر آئرلینڈ محمد رضوان اور فخر زمان کے کیچ پکڑ لیتا تو پاکستان کے لیے ہدف کا تعاقب کرنا مشکل ہوجاتا کیونکہ وہ پہلے ہی دو ابتدائی وکٹیں گنوا چکے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے آئرلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں سیریز 1-1 سے برابر کردی، پہلے میچ میں آئرلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے ہرایا تھا۔

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ کل کھیلا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں