اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ، پہلا ٹی20معرکہ آج آکلینڈ میں ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

آکلینڈ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی آج آکلینڈ میں کھیلا جائیگا۔

ایڈن پارک میں ٹی توئنٹی کا معرکہ سجے گا، زبردست فارم کا مظاھرہ کرنیوالی نیوزی لینڈ کا سامنا خطرناک پاکستان سے ہے، پاکستانی وقت کے مطابق گیارہ بجے صبح شروع ہوگا۔

میچ کا ابتدائی مرکز محمد عامر ھوں گے جو اسپاٹ فکسنگ کی سزا کے بعدپانچ سال بعد بین الاقوامی میچ کھیلیں گے۔

- Advertisement -

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ کیویز مضبوط ٹیم ہے اس کے خلاف کامیابی کے لئے ٹف کرکٹ کھیلنا ہوگی، قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آٖفریدی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کا کمبینیشن بہت اچھا بنا ہوا۔ کھلاڑی سو فیصد کارکردگی دکھائیں تو بہترنتائج حاصل کرسکتے ہیں، شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ عامر کی واپسی سے قومی ٹیم کا پیس آٹیک بہت مضبوط ہوگیا ہے۔ ماضی میں بھی بلیک کیپس کو ٹف ٹائم دیا ہے۔

قومی ٹیم کے کوچ وقار یونس نے کہا کہ میچ آنیوالے ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے اہم ہے، نیوزی لینڈ کی کرکٹ اب بہت تبدیل ہوگئی ہے ان کے خلاف کامیابی کے لئے جارحانہ حکمت عملی اپنانا ہوگی، محمد عامر ، عمرگل اور وہاب ریاض کے ہوتے ہوئےکیویز کو بڑا اسکور کرنا آسان نہیں ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں