آکلینڈ: پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پہلا ٹی ٹوئنٹی جیت لی۔
پاکستان نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو 16 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
نیوزی لینڈ اننگز
پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 172 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 155رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
نیوزی لینڈ کو 9 رنز کے اسکور پر پہلی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا، جب گپٹل رن آؤٹ ہوئے، انھوں نے دو رنز بنائے، وہ عماد وسیم کی گیند پر ایک رن لینے کی کوشش میں شاہد آفریدی کی تھرو پر آﺅٹ ہوئے۔
دوسرے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی منرو ہیں جو 56 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔ مجموعی سکور میں صرف ایک سکور کے اضافے کے بعد ہی نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ بھی گر گئی اور عماد وسیم نے اپنی ہی گیند پر کین ولیمسن کو کیچ کیا۔
پاکستان کو چوتھی کامیابی شاہد آفریدی نے دلوائی، آفریدی نے گرانٹ ایلیئٹ کو تین رنز پر بولڈ کیا۔
شاہد آفریدی نے گرانٹ رونکی کو بغیر رن بنائے کیچ آؤٹ کرکے ایک اور کامیابی دلوائی۔
عمر گل کی گیند پر شاہد آفریدی نے میچل سینٹنر کا شاندار کیچ پکڑا۔ وہ بھی کوئی رن نہ بنا سکے۔
عمر گل ایسل کو ایک رن پر بولڈ کیا۔
محمد عامر جن نے میٹ ہینری کو آؤٹ کرکے 5 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے بعد پہلی وکٹ حاصل کی، ہینری کا کیچ شاہد آفریدی نے پکڑا۔
کین ولیئمسن نے 59 گیندوں میں 70 رنز بنائے، ان کی وکٹ وہاب ریاض نے لی۔
ُُُپاکستان اننگز
پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنالئے، نیوزی لینڈ کو جیتنے کیلئے 172 رنز درکار ہے۔
پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض اور عمر گل ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کو پانچویں اوور میں پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب احمد شہزاد 13 گیندوں میں 16 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے، مل کی گیند پر گرانٹ ایلیٹ نے احمد شہزاد کا کیچ پکڑا.
پاکستان کی دوسری وکٹ ساتویں اوور کی پہلی گیند پر گری، جب صہیب مقصود کیچ آؤٹ ہوئے۔ وہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کو تیسرا نقصان اس وقت ہوا جب شعیب ملک 20 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی چوتھی وکٹ پندرویں اوور کی پانچویں گیند پر گری، جب محمد حفیظ کیچ آؤٹ ہو گئے۔ محمد حفیظ نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 61 رنز بنائے، حفیظ نے چھتیس گیندوں پر نصف سینچری مکمل کی۔
سترہویں اوور میں عمر اکمل 13 گیندوں میں 24 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔
اٹھارہویں اوور کی پہلی گیند پر شاہد آفریدی کیچ آؤٹ ہوئے، آفریدی نے آٹھ گیندوں پر دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 23 رنز بنائے۔
شاہد آفریدی کے بعد سرفراز احمد زیادہ دیر تک نہ کھیل سکے اور دو رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ عماد 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اسپاٹ فکسنگ میں سزایافتہ محمد عامر پانچ سال بعد پہلی بار انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔
پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی اور کوچ وقار یونس کو توقع ہے کہ ان کے کھلاڑی سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔