پیر, مارچ 31, 2025
اشتہار

پہلا ون ڈے، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو نیپئرمیں ہونے والے پہلے ون ڈے میچ میں 73 رنز سے شکست دے دی۔ قومی ٹیم 345 رنزکے تعاقب میں 271 رنز بنا سکی۔

پاکستان کی جانب سے قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم 78 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ سلمان علی آغا کی ففٹی بھی ٹیم کے کام نہ آئی، نیوزی لینڈ کے نیتھن اسمتھ نے 4 وکٹیں لے کر جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

پاکستان نے نیپیئر میں نیوزی لینڈ کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی، میزبان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے۔

پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کی ابتدائی 3 وکٹیں 50 رنز گر گئی تھیں، ول ینگ 1، نک کیلی 15 اور ہینری نکلز 11 رنز بنا کر پویلین روانہ ہوئے۔

مارک چیپمین نے 132 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 13 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے جبکہ ڈیرل مچل 76 رنز بنا کر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔

محمد عباس نے اپنے ڈیبیو میچ میں 26 گیندوں پر 52 برق رفتار رنز اسکور کیے، جس میں 3 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔

پاکستان کی جانب سے عرفان خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حارث رؤف اور عاکف جاوید نے 2،2، نسیم شاہ اور محمد علی نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پاکستانی اوپنرز نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا، اوپنر عبداللّٰہ شفیق اور عثمان خان نے پارٹنر شپ قائم کر کے اسکور 83 تک پہنچایا جس کے بعد عثمان خان 39 رنز بنا کرپویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی دوسری وکٹ 88 رنز پر گری جب عبداللّٰہ شفیق 36 رنز بنا کر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، جبکہ محمد رضوان 30رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ چوتھی وکٹ 249 رنز پر گری، بابراعظم 78رنز بناکرآؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد کوئی بھی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا۔

پاکستان ٹیم:
پاکستان کی جانب سے پہلے ون ڈے میچ میں عاکف جاوید، محمد علی اور عثمان خان نے ڈیبیو کیا۔

قومی ٹیم میں عبداللّٰہ شفیق، عثمان خان، بابر اعظم، محمد رضوان، سلمان علی آغا، طیب طاہر، نسیم شاہ، حارث رؤف، محمد عرفان خان، عاکف جاوید اور محمد علی شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں