تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

چوتھا ون ڈے آج، جیتا تو پاکستان عالمی نمبر ایک ٹیم بن جائیگا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ون ڈے آج کھیلا جائے گا لگاتار چوتھا میچ جیت کر قومی ٹیم ون ڈے کی عالمی نمبر ایک ٹیم بن جائے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جو سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہوگا۔ گرین شرٹس کو سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف فتوحات کی ہیٹ ٹرک تو کرچکی اگر آج کا میچ بھی جیت جاتی ہے تو لگاتار چوتھی جیت اسے پہلی بار آئی سی سی رینکنگ میں ون ڈے کی نمبر ون ٹیم بنا دے گی جب کہ سریز میں کلین سوئپ سے یہ پوزیشن مزید مستحکم ہو جائے گی۔

گزشتہ میچ میں پاکستان نے فتح حاصل کرکے 12 سال بعد نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز جیتی ہے۔ اس فتح کے ساتھ ہی شاہین ون ڈے رینکنگ میں پانچویں سے تیسری پوزیشن پر پہنچ چکے ہیں۔

آج کے میچ میں زخمی محمد نواز کی جگہ اسامہ میر کی واپسی کا امکان ہے جو گزشتہ میچ میں زخمی ہونے والے محمد نواز کی جگہ پُر کریں گے جب کہ افتخار احمد کو عبداللہ شفیق کی جگہ پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -