تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

پہلا ون ڈے، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 47 رنز سے ہرادیا

ابوظبی: پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 47 رنز سے شکست دے دی، عماد وسیم اور سرفراز احمد کی نصف سنچریاں بھی کام نہ آسکیں، ٹرینٹ بولٹ نے ہیٹ ٹرک کی۔

تفصیلات کے مطابق ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں جاری پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 47 رنز سے شکست دے دی، قومی ٹیم 47.2 اوورز میں 219 رنز پر ڈھیر ہوگئی، سرفراز احمد اور عماد وسیم کی سنچریاں بھی کام نہ آسکیں۔

نیوزی لینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی، نیوزی لینڈ کی جانب سے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نے ہیٹ ٹرک کی، فرگیوسن نے تین کھلاڑیوں کی پویلین کی راہ دکھائی، گرینڈ ہوم کے دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان نے 267 رنز ہدف کا تعاقب کیا تو 8 رنز پر تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے، فخر زمان ایک رن، محمد حفیظ اور بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، شعیب ملک 30 رنز بنائے۔

عماد وسیم اور کپتان سرفراز احمد نے ٹیم کو سہارا دیا دونوں کھلاڑیوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں تاہم ان کی نصف سنچریاں بھی ٹیم کے کام نہ آسکیں اور پوری ٹیم 219 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

قبل ازیں ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے پہلے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے قومی ٹیم کو جیت کے لیے 267 رنز کا ہدف دے دیا، روس ٹیلر نے 80 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، شاداب خان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا آغاز کیا تو 13 رنز پر پہلا نقصان اُٹھانا پڑا جب جی ایچ ورکر 1 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر سرفراز احمد کو کیچ دے بیٹھے، کیویز کی دوسری وکٹ 36 رنز پر گری کولن منرو 29 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

کیویز کی تیسری وکٹ 78 رنز پر گری جب کپتان ولیم سن 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، لیتھم اور راس ٹیلر کے درمیان 130 رنز کی شراکت قائم ہوئی، راس ٹیلر نے 80 اور لیتھم نے 68 رنز کی اننگز کھیلی۔

لیگ اسپنر شاداب خان نے چار گیندوں پر تین وکٹیں حاصل کرکے نیوزی لینڈ کی شراکت کا خاتمہ کیا، اس کے بعد عماد وسیم نے راس ٹیلر کو 80 رنز پر پویلین پہنچایا، نیوزی لینڈ کے دو کھلاڑی گرینڈ ہوم اور نکولس کھاتا کھولے بغیر پویلین روانہ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے چار کھلاڑیوں کی پویلین کی راہ دکھائی، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے چار وکٹیں حاصل کیں، عماد وسیم کے حصے میں ایک وکٹ آسکی، فاسٹ بولر حسن علی کے اوورز میں 62 رنز بنے اور وہ کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہناتھا کہ اگر ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ کرتے۔ ٹیم میں خاص تبدیلی نہیں، امام الحق کی واپسی ہوئی ہے۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ پاکستان کو بڑا ٹارگٹ دینے کی کوشش کرےگا۔

اس سے قبل دونوں ممالک کے درمیان 3 میچز کی ٹی 20 سیریز میں پاکستان نے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کو 47 رنز سے شکست دے کر وائٹ واش کردیا تھا۔

پاکستان سنہ 2011 سے نیوزی لینڈ کے خلاف کوئی ون ڈے سیریز نہیں جیت سکا۔ آخری بار گرین شرٹس نے 2014 میں نیوزی لینڈ کو ون ڈے میں ہرایا تھا۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ مسلسل 11 میچز جیت چکا ہے۔ سرفراز الیون ابو ظہبی ون ڈے جیت کر نیوزی لینڈ کی فتوحات کو بریک لگا سکتی ہے۔

اگر گرین شرٹس نے سیریز 0-3 سے جیت لی تو ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کی پوزیشن پانچویں سے چوتھی ہوجائے گی۔

اس سے قبل دبئی میں آسٹریلیا سے کھیلی جانے والی 3 میچز کی ٹی 20 سیریز بھی پاکستان نے 0-3 سے اپنے نام کرلی تھی۔

Comments

- Advertisement -