پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر مچل سینٹنر کوویڈ کا شکار ہوگئے۔
نیوی لینڈ مینجمنٹ کے مطابق مچل سینٹنر کورونا کے باعث پاکستان کے خلاف پہلا ٹی 20 میچ نہیں کھیلیں گے، متاثرہ کھلاڑی کو آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ آنے والے دنوں میں مچل سینٹنر کا معائنہ جاری رہے گا اور وہ اکیلے ہی گھر کے لیے ہیملٹن روانہ ہوں گے۔
- Advertisement -
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جارہا ہے، جہاں پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔