تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

امپائر نے کین ولیم سن کو رن آؤٹ کیوں نہیں دیا؟

کرائسٹ چرچ: پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کیوی کپتان کین ولیم سن رن آؤٹ ہوئے لیکن امپائر نے انہیں ناٹ آؤٹ قرار دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن 107 رنز پر رن آؤٹ ہوئے لیکن امپائر نے انہیں آؤٹ نہیں دیا۔

قومی کھلاڑی کی تھرو جب وکٹ پر لگی تو بیل کا ایک کونا اٹھا تھا لیکن جب تک دونوں کونے اٹھتے ولیم سن کریز میں پہنچ گئے۔

آئی سی سی قوانین کے مطابق آؤٹ ہونے کے لیے بیل کے دونوں کونے اٹھے ہونے چاہئیں، اسی وجہ سے تھرڈ امپائر نے ولیم سن کو ناٹ آؤٹ قرار دیا۔

مزید پڑھیں: دوسرا ٹیسٹ: ولیم سن کی سنچری، نیوزی لینڈ‌ کی پوزیشن مستحکم

واضح رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نےتین وکٹوں کے نقصان پر 286 رنز بنالیے ، پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے کیوی ٹیم کو مزید 11 رنز درکار ہیں۔

کیوی کپتان ولیم سن 112 اور ہینری نکولس 89 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور محمد عباس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پہلی اننگز میں قومی ٹیم 297 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی، اظہر علی نے 93 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی، کپتان محمد رضوان 61 اور فہیم اشرف 48 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے۔

یاد رہے کہ پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

Comments

- Advertisement -