جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ون ڈے سیریز : سری لنکا ویمن ٹیم نے تیسرے میچ میں پاکستان کو شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان سری لنکا ویمنز ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 93رنز سے ہرا دیا، پاکستان ٹیم 261رنز کے تعاقب میں 167رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان اور سری لنکا کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والی تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے کراچی میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں سری لنکا کی ٹیم نے پاکستان کو93 رنز سے شکست دیدی۔

- Advertisement -

سری لنکا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور کپتان چماری اتاپتو کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 260 رنز بنائے۔

چماری اتاپتو کے علاوہ ہرشیتھا ماداوی نے 75 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، پاکستان کی جانب سے انعم امین اور فاطمہ ثنا نے دو دو جبکہ ندا ڈار اور عمائمہ سہیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں پاکستان کی ٹیم کی بیٹنگ لائن ناکام رہی اور پوری ٹیم41.4 اوورز میں 167 رنز پر پویلین لوٹ گئی، پاکستان کی جانب سے عالیہ ریاض 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں جبکہ عمائمہ نے چالیس رنز کی اننگز کھیلی۔

سری لنکا کی جانب سے اوشادی رانا سنگھے، چماری اتاپتو نے دو دو جبکہ سگھندیکا کماری، انوکا راناویرا اور کاویشا دلیری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

سری لنکا کی کپتان چماری اتاپتو کو سنچری اسکور کرنے اور دو وکٹیں حاصل کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

ون ڈے سیریز پاکستان ویمنز ٹیم نے1-2سے جیت لی، آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں پاکستان کے4 پوائنٹس ہوگئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں