پیر, جون 24, 2024
اشتہار

بابر اعظم نے سپر اوور میں کیا غلطی کی؟ یووراج سنگھ نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی امریکا کے ہاتھوں شکست کے بعد بابر اعظم کی غلطی بیان کردی۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 11ویں میچ میں سپر اوور میں امریکا نے پاکستان کو 5 رنز سے شکست دی۔ 19 رنز کے تعاقب میں قومی ٹیم 13 رنز بناسکی۔

پاکستان کی اپ سیٹ شکست پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کھلاڑیوں کی دلچسپ میمز بنا کا بھڑاس نکالی جارہی ہے۔

- Advertisement -

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر یووراج نے پاکستانی بیٹنگ لائن سے متعلق سوال کیا اور حیرانی کا اظہار بھی کیا۔

انہوں نے لکھا ‘مجھے سمجھ نہیں آیا کہ جب امریکی ٹیم کی جانب سے بائیں ہاتھ کا بولر بولنگ کروارہا تھا تو فخر زمان نے اسٹرائیک کیوں نہیں لی، ‘فخر چونکہ بائیں ہاتھ کے بیٹر ہیں اس لیے ان کے لیے اس بولر کو ہٹ لگانا یا کھیلنا آسان ہوتا’۔

 

یووراج نے کہا ‘بہر حال یو ایس اے کی ٹیم کو کریڈٹ دینا پڑے گا، وہ قابلِ تعریف ہیں جس طرح سے کپتان نے دباؤ والی صورتحال میں ہوشیار اور بہترین فیصلے کیے’۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ‘اب پاکستان کو بھارت کے خلاف لازمی جیتنا ہوگا اور انہیں یقینی طور پر بیٹنگ اور فیلڈنگ میں اچھی کارکردگی دکھانی ہوگی، چونکہ بھارت کا ورلڈکپ ایونٹ میں مضبوط آغاز ہوا ہے لہٰذا ہمیں ہرانا مشکل ہوگا’۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں