جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

تیسرا ون ڈے : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں آج مد مقابل

اشتہار

حیرت انگیز

ابو ظہبی : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا تیسرا ون ڈے آج ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں تیسرے ون ڈے کے لیےابوظہبی پہنچ گئیں، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہو گا، فاسٹ بولر محمد عامر آخری ون ڈے میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد ون ڈے سیریز بھی پاکستان کے نام رہا، اب ویسٹ انڈیز کا سیریز میں وائٹ واش سے بچنے کا امتحان ہوگا، ٹی ٹوئنٹی سیریز کا اختتام بھی ابوظہبی میں ہوا تھا اب ایک اور کلین سوئپ کے لیے گرین شرٹس پھر ابوظہبی پہنچ گئے ہیں۔

پاکستان کے پاس آئی سی سی رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن حاصل کرنے کا سنہری موقع ہے۔ وائٹ واش ہوگیا تو ویسٹ انڈیز کی ٹیم نویں نمبر پر چلی جائے گی۔

دونوں ٹیموں کے لیے یہ میچ انتہائی اہم ہے۔ ابوظہبی میچ کا فیصلہ دونوں ٹیموں کی رینکنگ پر اثر انداز ہوگا۔

مزید پڑھیں: دوسراون ڈے، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر سریز اپنے نام کرلی

 قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز سے سیریز 3-0 سے جیتنا چاہتے ہیں، پاکستان ون ڈے ٹیم میں کافی بہتری آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فاسٹ بولر محمد عامر آخری ون ڈے میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے، محمد عامر والدہ کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث واپس وطن روانہ ہوگئے، محمد عامر ٹیم کے لیے اچھا کھیل رہے ہیں، امید ہے ان میں مزید بہتری آئے گی۔

مزید پڑھیں : پہلا ون ڈے : پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 111 رنز سے ہرا دیا

 پاکستان کے لیے ورلڈ کپ میں براہ راست انٹری کے لیے یہ پہلا قدم ہوگا، پاکستان کے پاس اب جیت کے علاوہ دوسرا کوئی آپشن نہیں ہے، ویسٹ انڈیز کی ٹیم سیریز میں بقا کی جنگ لڑے گی، دونوں ٹیموں کے کپتان آخری میچ میں کامیابی کے لیے پرعزم ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں