اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

ابوظہبی ٹیسٹ: چوتھا دن، ویسٹ انڈیز کے171رنز، چارکھلاڑی آؤٹ

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظہبی : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شاہینوں کا پلڑا بھاری ہے ،پاکستان جیت سے چھ وکٹ کی دوری پر ہے، ویسٹ انڈیز نےچوتھے روز کھیل کےاختتام تک چار وکٹ پر ایک سو اکہتر رنزبنا لئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز میں شاندار کامیابی کے بعد شاہین ٹیسٹ سیریز میں کامیابی سے چھ وکٹوں کی دوری پر ہیں۔

چار سو چھپن رنز کے پہاڑ تلے ویسٹ انڈین بلےباز دب گئے۔ ویسٹ انڈیز نے چوتھے روز کے کھیل کے اختتام پر پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 456رنز کے ہدف کے تعاقب میں چار وکٹوں کے نقصان پر 171رنز بنالیے ہیں۔

- Advertisement -

match-post-1

ویسٹ انڈیز کی جانب سے براتھ ویٹ اور جانسن نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا۔ لیون جونسن کو آؤٹ کرکے یاسرشاہ نے پہلی کامیابی دلوائی۔ ڈیرن براوو کی مزاحمت بھی تیرہ رنزپر جواب دےگئی۔

مارلن سیموئلز تئیس رنزپر یاسر شاہ کا شکار بنے۔ کریگ برتھ ویٹ نے سڑسٹھ رنز پر ہتھیار ڈالے۔ چوتھے روز کھیل کے اختتام تک ویسٹ انڈیز نے ایک سو اکہتر رنزبنا لئے ہیں اوراس کی چھ وکٹیں باقی ہیں۔

match-post-2

اس سے پہلے پاکستان نے دوسری اننگز ایک آؤٹ ایک سو چودہ رنز پر شروع کی تو اظہرعلی اناسی رنزپر آؤٹ ہوگئے۔

مزید پڑھیں : ابوظہبی ٹیسٹ، تیسرے دن پاکستان کے ایک وکٹ کے نقصان پر114 رنز

 چوتھے روز پہلا سیشن کھیلنے کے بعد پاکستان نے اننگز دو سو ستائیس رنز دو کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلئیر کردی۔ سمیع اسلم، اسد شفیق اوراظہرعلی نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں