ابوظہبی : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جارہے ابوظہبی ٹیسٹ کا دوسرا روز پاکستان کےنام رہا۔ ویسٹ انڈیز نے کھیل کےاختتام تک چار وکٹ پر ایک سو چھ رنز بنالئے۔ پاکستان اپنی پہلی اننگز میں چار سو باون رنزپر آؤٹ ہوگیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ابوظہبی ٹیسٹ میں شاہینوں نے کالی آندھی کے گھرد گھیرا تنگ کردیا۔ کھیل کےاختتام سے دو اوورز قبل پاکستان نے بیک ٹو بیک دو وکٹیں حاصل کرکے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی۔ ویسٹ انڈیز نےاننگز کا آغاز محتاط انداز میں کیا۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے پاکستان کے 452رنز کیخلاف جانسن اور براوو نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن دونوں بلے باز ہی پاکستانی باولر ز کی طوفانی گیندوں کا سامنا کرنے میں ناکام رہے اور صرف 12,43رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔
تیسرے نمبر پر آنے والے براتھ ویٹ 21رنز بنا کر رن آوٹ ہو گئے جبکہ سیمول 30رنز بنا کر راحت علی کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے۔ یاسرشاہ نے پہلے ٹیسٹ کے سنچری میکر ڈیرن براوو کو چلتا کیا۔
مارلن سیموئلز اوربرتھ ویٹ کی شراکت خطرہ بننے ہی والی تھی کہ راحت علی کی گیند اپنا کام کرگئی۔ کھیل کےاختتام تک ویسٹ انڈیز نےچار وکٹ پرایک سو چھ رنزبنا لئے۔
ویسٹ انڈیز کو خسارہ ختم کرنے کے لئے چھ وکٹوں پر مزید تین سو چھیالیس درکار ہیں۔ دوسرے روز پاکستان ایک سو چھیالیس رنزکا اضافہ کرکےآل آؤٹ ہوگیا تھا۔
مصباح الحق نروس نائنٹیز میں شکار ہوئے۔ یونس کی سنچری، اسد شفیق اور سرفراز کی نصف سنچری کی بدولت پاکستان پہلی میں چار سو باون رنزبنانے میں کامیاب ہوا تھا۔
مزید پڑھیں: پاکستان پہلی اننگ میں 452 رنز بناکرپویلین واپس