اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

پہلا ٹیسٹ : ویسٹ انڈیز نے دو وکٹوں پر 95 رنز بنا لیے

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جارہے ڈے نائٹ ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو میچ کے آخری روز جیت کیلئے مزید 251 رنز درکار ہیں اور اس کی 8 وکٹیں باقی ہیں، کھیل کے چوتھے روز لیگ اسپنرز چھائے رہے، پہلے یاسر شاہ نے چھ وکٹیں لیں تو جواب میں بشو نے بھی آٹھ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز نے نامکمل پہلی اننگز تین سو پندرہ رنز اور چھ وکٹ کے نقصان سے دوبارہ شروع کی۔ پہلے سیشن کے دوسرے ہی اوور میں ڈورچ کی وکٹ یاسر شاہ لے اڑے۔

post-c1

- Advertisement -

جیسن ہولڈر اور میگوئل کومنز کو بھی لیگ اسپنر نے اپنا شکار بنایا۔ اس کے ساتھ ہی یاسر شاہ نے وکٹوں کی سنچری بھی مکمل کی۔ آخری وکٹ محمد نواز نے حاصل کی اور ویسٹ انڈیز پہلی اننگز میں تین سو ستاون رنز بناسکی۔

post-c2

پاکستان کو دوسو بائیس رنز کی برتری حاصل رہی۔ مہمان ٹیم کو فالو آن کرانے کے بجائے پاکستان نے دوبارہ بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لیکن جلد اسکور بنانے کی کوشش میں پوری ٹیم ایک سو تیئس رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

post-c3

دوندرا بشو کی پھرکیوں نے میزبان ٹیم کی ایک نہ چلنے دی۔ بشو نے آٹھ وکٹیں حاصل کرکے پاکستان کو بڑا ہدف دینے سےروک دیا۔ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 346 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 95 رنز بنالیے۔

post-c4

ویسٹ انڈیز کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں برتھ ویٹ اور جانسن نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن برتھ ویٹ محمد عامر کی طوفانی گیند کا سامنا کرنے میں ناکام رہے اور 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

post-c5

محمد عامر کی ایک اور گیند پر جوونسن اپنی نصف سینچری مکمل کئے بغیر 47 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ وکٹ کی صورتحال دیکھ کر لگتا ہے کہ ویسٹ انڈین ٹیم پاکستانی بولروں کے آگئے زیادہ مزاحمت نہیں کرپائے گی۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں