شارجہ: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جانے والا شارجہ ٹیسٹ کا دوسرا روز بھی ویسٹ انڈیز کے نام رہا، پاکستانی کھلاڑی پہلی اننگز میں 281 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، ویسٹ انڈیز نے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک چھ وکٹ پر 244 رنز بنالیے۔
تفصیلات کے مطابق شارجہ ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کی پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے، کالی آندھی کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے صرف 37 رنزدرکار ہیں اور اس کی ابھی 4 وکٹیں باقی ہیں۔
ویسٹ انڈیز کی اننگز کا آغاز اچھا نہ ہوا، 6 رنزپر وہاب ریاض نے جونسن کو آؤٹ کردیا۔ ذوالفقار بابر کی گیند پر ڈیرن براوو کا ناقابل یقین کیچ محمد عامر نے پکڑا۔
محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ میں پہلا کیچ بیسویں میچ میں پکڑا جو ورلڈ ریکارڈ ہے۔ 68 رنز پر ویسٹ انڈیز کی چار کھلاڑی آؤٹ تھے۔
اس موقع پر چیس اوربرتھ ویٹ کی شراکت نےٹیم کو تباہی سےنکالا۔ چیس پچاس رنزبنا کرآؤٹ ہوئے۔ ایک اینڈ سے وکٹیں گرتی رہیں اوردوسرے اینڈ سے کریک برتھ ویٹ وکٹ پر ڈٹے رہے۔
برتھ ویٹ پچانوے رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ کل تیسرے روز کھیل کا آغاز کریں گے۔ اس سے پہلے پاکستان پہلی اننگز میں دو سو اکیاسی رنزبنا کرآؤٹ ہوگیا۔ ٹیل اینڈرز پہلے روز کے اسکور میں صرف 26 رنزکا اضافہ کرسکے۔