اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

شارجہ ٹیسٹ: چوتھا روز، ویسٹ انڈیز نے پانچ وکٹوں پر114 رنز بنالیے

اشتہار

حیرت انگیز

شارجہ : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والا شارجہ ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا، پاکستان کو جیت کیلئے پانچ وکٹیں جبکہ ویسٹ انڈیز کو صرف انتالیس رنزدرکارہیں ، قومی ٹیم دوسری اننگز میں دو سو آٹھ رنزبنا کرآؤٹ ہوگئی تھی۔ ویسٹ انڈیز نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر114 رنز بنالیے ہیں۔

تفصییلات کے مطابق پل پل رنگ بدلنے کے بعد شارجہ ٹیسٹ سنسنی خیزمرحلے میں داخل ہوگیا، میچ کے چوتھے روز قومی ٹیم دوسری اننگز میں 208 رنز پر آﺅٹ ہو گئی اور ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 153 رنز کا آسان ہدف دیا۔

- Advertisement -

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان جیسن ہولڈر نے تباہ کن باﺅلنگ کرتے ہوئے پاکستانی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر دیا اور 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ دیویندرا بیشو نے 3 اور روسٹن چیس نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں ویسٹ انڈین بیٹنگ لائن بھی ڈگمگا گئی اور صرف 67 رنز پر ہی 5 کھلاڑی ہمت ہار گئے ہیں۔

یاسرشاہ کی بولنگ نےآسان اورچھوٹا ہدف مشکل بنادیا۔ ویاب ریاض نے بھی تباہ بولنگ کی پہلے بلیک ووڈ اور پھر چیس کو پویلین بھیجا۔ لیکن کریگ برتھ ویٹ اور شین ڈوریچ کی شراکت جیت کی راہ میں رکاوٹ بن گئی۔

پہلی اننگز میں آؤٹ نہ ہونے والے برتھ ویٹ اس بار بھی ناٹ آؤٹ ہیں۔ شین ڈوریچ بھی چھتیس رنزکے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

اس سے پہلے دوسری اننگز میں پاکستان ٹیم کی بیٹنگ لائن پھرلڑکھڑا گئی۔ دھوکا نہ دینے والےسرفراز احمد خراب گیند پر وکٹ تحفے میں دے بیٹھے۔

مشکلات سے گھری ٹیم کو کسی مرد بحران کی ضرورت تھی اظہرعلی کےپاس ہیرو بننے کاموقع بھی تھا لیکن اکانوے پر نائب کپتان آؤٹ ہوگئے۔

 آخری پانچ وکٹیں تینتس رنزپرگری۔ دوسو آٹھ رنزپرقومی ٹیم ڈھیر ہوئی اورویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے ایک سو ترپن رنزکا ہدف ملا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں