پورٹ آف اسپین : پاکستان نے سات وکٹوں سے فتح کا جھنڈا گاڑھ کر ویسٹ انڈیز کیخلاف چار میچوں کی ٹی ٹوینٹی سیریز تین ایک سے جیت لی، حسن علی مین آف دی میچ قرار پائے۔
تفصیلات کے مطابق پورٹ آف سپین کے میدان میں کھیلے جانے والے چوتھے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو سات وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ہے۔
سرفرازاحمد کیلئے مشن ٹی ٹوئٹی سیریز کامیابی سے ہمکنار ہوگئی۔ پاکستان نے 125 رنز کا ہدف 19 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ احمد شہزاد 53 رنزکی اننگز کھیل کر ٹاپ اسکورر رہے۔
بابر اعظم نے پاکستان کی جانب سے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے 38 رنز کے ساتھ دوسری وکٹ کی شراکت میں اہم 70 رنز بنائے۔
کامران اکمل 20 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے، اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے تھے۔
قومی ٹیم کے بالر حسن علی نے بارہ رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں، اس شاندار کارکردگی پر انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
Pakistan won by 7 wickets and won the series by 3-1 #WIvPAK
— PCB Official (@TheRealPCB) April 2, 2017
Hasan Ali is the Man of the Match for his spell of 2 for 12. #WIvPAK
— PCB Official (@TheRealPCB) April 2, 2017
Shadab Khan is the Player of the Series for his splendid bowling #WIvPAK
— PCB Official (@TheRealPCB) April 2, 2017
Pakistan T20I Team photo #WIvPAK pic.twitter.com/G4gFxKQvrd
— PCB Official (@TheRealPCB) April 2, 2017