اشتہار

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

شارجہ : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس میچ کے لیے پاکستان اپنے وننگ کمبینیشن کو برقرار رکھے گی،اس میچ میں پاکستان سیریز جیتنے کے لیے پرعزم جب کہ ویسٹ انڈیز کم بیک کے لیے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئینٹی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو چاروں شانے چت کروانے کے بعد ایک روزہ میچوں میں بھی کلین سوئپ کے پرعزم ہے،پہلے ایک روزہ میچ میں فتح کے بعد پاکستان کی قومی ٹیم پُراعتماد دکھائی دیتی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے میچوں کا تقابلی جائزہ لیا جائے تو پاکستان کا پلڑہ بھاری نظر آتا ہے جب کہ مجموعی طور پر 128 ایک روزہ میچوں میں سے 69 میچز جیتنے والی ویسٹ انڈیز پاکستان پر حاوی نظرآتی ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا یہ دوسرا میچ ہے جو کہ پاکستانی وقت کے مطابق 4 بجے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جب کہ تیسرے اور آخری میچ کے لیے دونوں ٹیمیں 5 اکتوبر کو بدھ کے روز ابوظہبی میں مد مقابل ہوں گی۔

خیال رہے کہ اس وقت پاکستان کی عالمی رینکنگ نویں ہے،اگر پاکستان ویسٹ انڈیز کو3 صفر سے شکست دے دے تو اس کی رینکنگ آٹھویں ہوسکتی ہے جب کہ ویسٹ انڈین ٹیم کو اپنی آٹھویں پوزیشن برقرار رکھنے کے لئے پاکستان کے خلاف 3 صفر سے کامیابی حاصل کرنا ضروری تھا۔

خیال رہے کہ دنیا کی8 ٹاپ ٹیمیں آئندہ سال30 ستمبر تک اپنی پوزیشن کو برقرار رکھ کر ورلڈ کپ میں براہ راست جگہ بنا پائیں گی جس کے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان رسہ کشی کا عمل جاری ہے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں