ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

سرفراز احمد کی اہلیہ نے پی سی بی سے سوال پوچھ لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی اہلیہ خوشبخت سرفراز نے کرکٹ بورڈ سے شوہر سے متعلق سوال پوچھ لیا۔

پاکستان کرکٹ اسکواڈ ویسٹ انڈیز کے دورے پر بارباڈوس میں موجود ہے، گزشچتہ روز کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد ٹیم کی آئسولیشن بھی ختم ہوگئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹویٹر سے اسکواڈ کی بارباڈوس کے ساحل پر کھلاڑیوں کی تصاویر شیئر کیں، ان تصاویر میں کھلاڑی ٹریننگ کے ساتھ تفریح بھی کررہے ہیں۔

ایسے میں خوش بخت سرفراز کو تصاویر میں شوہر دکھائی نہ دیے جس پر انہوں نے پی سی بی سے سوال کیا کہ ’میرے میاں کہاں ہیں۔‘

اس پر پی سی بی نے سرفراز کی سمندر سے نکلنے کی تصویر شیئر کردی۔

سرفراز کی اہلیہ کے شوہر سے متعلق پوچھنے پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی دلچسپ تبصرے شروع کردیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں