ہرارے: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے والے تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے زمبابوے شکست دے کر سریز اپنے نام کرلی۔
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جارہے تیسرے ون ڈے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے.
کپتان اظہر علی اَن فٹ ہونے کی وجہ سے تیسرے ون ڈے میں نہیں کھیل رہے، جس کے باعث سرفراز احمد پاکستانی ٹیم کی کپتانی کررہے ہیں.
پاکستان کی جانب سے بلال آصف نے ہدف کا تعاقب جارحانہ انداز میں شروع کیا، مگر وہ اڑتیس رنز بناکر نیمبو کا شکار بنے۔
پاکستان نے مطلوبہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے تین میچوں کی سیریز میں دو ایک سے کامیابی حاصل کی۔ اسد شفیق اڑتیس اور شعیب ملک چونتیس رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے،جبکہ اوپنر احمد شہزاد بتیس رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
تیسرے ون ڈے میں پانچ وکٹیں اور اڑتیس رنز کی شاندار آل راؤنڈ کاکردگی پر بلال آصف کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
زمبابوے کی ٹیم نے پاکستان کو 162 رنز کا ہدف دیا ہے،زمبابوے کی پوری ٹیم 38.5 اوورز میں آؤٹ ہوگئی،
پاکستان کے بلال آصف نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دس اوورز میں 25 رنز دے کر پانچ وکٹیں اپنے نام کیں
عماد وسیم نے 36 رنز دے کر 3 وکٹیں جبکہ محمد عرفان نے 43 رنز دے کر ایک وکٹ اور شعیب ملک نے چار رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
براہ راست اپڈیٹ
پاکستان اننگز
تیس اوور کے اختتام پر تین کھلاڑی کے نقصان پر پاکستان کا مجموعی اسکور 136 ہوگیا۔
پچیس اوور کے اختتام پر تین کھلاڑی کے نقصان پر پاکستان کا مجموعی اسکور 108 ہوگیا۔
تیسری وکٹ: پاکستان کے کھلاڑی احمد شہزاد 32 رنز بناکر اسٹمپ آوٹ ہوگئے۔
بیس اوور کے اختتام پر دو کھلاڑی کے نقصان پر پاکستان کا مجموعی اسکور 88 ہوگیا
دوسری وکٹ: پاکستان کے کھلاڑی محمد حفیظ 13 رنز بناکر پیانگرا کی گیند پر آوٹ ہوگئے، نئے آنے والے کھلاڑی محمد حفیظ ہیں۔
پندرہ اوور کے اختتام پر ایک کھلاڑی کے نقصان پر پاکستان کا مجموعی اسکور 72 ہوگیا
میچ کے آٹھویں اوور کے اختتام پر کھانے کا وقفہ دیا گیا ہے۔
بارہویں اوور میں پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی ، بلال آصف 39 بال پر 38 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔نئے آنے والے کھلاڑی محمد حفیظ ہیں۔
میچ کے دسویں اوور میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہے ، اور مجموعی اسکور 34 رنز ہے۔
اس وقت احمد شہزادپانچ اور بلال آصف بائیس رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
میچ کے آٹھویں اوور میں پاکستان کا اسکور 29 رنز ہے اور اس کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا،
میچ کے پانچ اوورز میں پاکستان کا مجموعی اسکوربغیر کسی نقصان کے 23 رنز ہے۔
پاکستان کی جانب سے 162 رنز کے تعاقب میں اوپنرز بلال آصف اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا ۔
زمبابوے اننگز
زمبابوے نے پاکستان کو جیت کیلئے 162 رنز کا ہدف دیدیا، زمبابوے کی جانب سے اوپنر چبھابھا اور رچمنڈ موتمبنی نے میچ کا آغاز کیا، زمبابوے کی پوری ٹیم 38.5 اوور میں 161 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے بلال آصف نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ اور عماد وسیم نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا.
38 اوور کی چوتھی گیند پر شعیب ملک نے نیمبو کو پویلین کی راہ دکھا دی.
36 ویں اوور میں عماد وسیم نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
35 ویں اوورز کے اختتام پر زمبابوے نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنا لئے ہیں۔
33ویں اوور میں محمد عرفان کی گیند پر سرفراز احمد نے رچمنڈ کا کیچ پکڑ کر آؤٹ کیا۔
31 ویں اوور میں بلال آصف نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے موتمبودزی کو آؤٹ کردیا اور اپنی پانچ وکٹیں مکمل کرلیں۔
30 اوورز کے اختتام پر زمبابوے نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنالئے ہیں.
29 ویں اوورز کی تیسری بال پر بلال آصف نے سکندر رضا کو بولڈ کیا.
27ویں اوور کی پانچویں گیند پر بلال آصف نے چکمبرا کو بولڈ کیا۔
27ویں اوور کی تیسری گیند پر بلال آصف نے ولیمز کو کاٹ اینڈ بال آؤٹ کر دیا، ولیمز نے 6گیندوں پر 5 رنز بنائے۔
26ویں اوور میں زمبابوے کے اوپنر رچمنڈ موتمبنی نے شاندار نصف سنچری مکمل کی، رچمنڈ کی انٹرنیشنل کیرئیر میں یہ دوسری نصف سنچری ہے.
25 اوور کے اختتام پر زمبابوے نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنا لئے ہیں.
24ویں اوور کی پہلی گیند پر عماد وسیم نے برین چری کو ایل بی ڈبلیو آئوٹ کر دیا ، چری 8 گیندوں پر 4 رنز بنا سکے.
21 ویں اوورز کی تیسری بال پر بلال آصف نے چبھابھااور رچمنڈ کی پارٹنر شپ توڑ دی، چبھابھا بلال آصف کی گیند پر آؤٹ ہوئے، چبھابھا نے 48 رنز بنائے۔
20ویں اوور میں زمبابوے نے 89 رنز بنالئے، چبھابھا نے 48 رنز اور رچمنڈ نے 40 رنز اسکو کئے.
15اوورز کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 65 رنز بنالئے ہیں۔
گیارہویں اوور کی چوتھی گیند پر رچمنڈ موتمبنی کا عماد وسیم کو شاندار چوکا لگایا۔
10 ویں اوور میں زمبابوے نے بغیر کسی نقصان پر 47 رنز بنالئے ہیں، چبھابھا اور رچمنڈ موتمبنی کے درمیان 47 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوچکی ہے،شبھابا نے 30 رنز اور موتمبنی نے 18 رنز بنالئے ہیں.
9ویں اوور کی تیسری بال پر عماد وسیم کی گیند پر موتمبنی نے چھکا لگایا.
8ویں اوور کی پہلی بال پر چبھابھا نے وہاب ریاض کی گیند پر شاندار چوکا لگایا.
5ویں اوور میں زمبابوے نے بغیر کسی نقصان پر 17 رنز بنالئے ہیں، چبھابھا نے 21 رنز اور موتمبنی نے 4 رنز بنائے۔
یاد رہے کہ پہلے ون ڈے میں پاکستان نے یاسر شاہ اور محمد رضوان کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت زمبابوے کو 131 رنز سے باآسانی شکست دی تھی جبکہ دوسرے ون ڈے میں زمبابوے نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 5 رن سے ہرا دیا تھا.