تازہ ترین

ریویو آف ججمنٹ ایکٹ کیس، سپریم کورٹ کا صدر مملکت کو نوٹس جاری

سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹ اینڈ آرڈرز قانون کے...

آئین ایک خوبصورت دستاویز ہے جسے ہم سب مانتے ہیں، چیف جسٹس

پنجاب انتخابات پر الیکشن کمیشن کی نظر ثانی درخواست...

سپریم کورٹ میں آج دو اہم کیسز کی سماعت ہوگی

سپریم کورٹ میں آج ریویو آف ججمنٹ اینڈ آرڈرز...

پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے میچز سے متعلق اہم فیصلہ

ملک بھر میں جاری ہیٹ ویو کی لہر پاک ویسٹ انڈیز سیریز پر بھی اثر انداز ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک بھر میں جاری ہیٹ ویو کی لہر کے باعث پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے ون ڈے میچز کے اوقات میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچز شام چار بجے شروع ہوں گے جبکہ پہلے میچز ڈھائی بجے شروع ہونے تھے۔

ہیٹ ویو سے کھلاڑیوں کو بچانے کے لیے پی سی بی ڈرنک بریک اور کولنگ کالر کے انتظامات بھی کرے گا۔

واضح رہے کہ پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز کا آغاز 8 جون سے ہوگاجبکہ دوسرا ون ڈے 10 اور تیسرا 12 جون کو کھیلا جائے گا۔

عموماً ڈے اینڈ نائٹ ون ڈے میچز دوپہر 2 بجے شروع کیے جاتے ہیں لیکن حالیہ ہیٹ ویو کے تحت تینوں ایک روزہ میچز شام چار بجے شروع ہوں گے۔

اس سے قبل 2012 میں بھی پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ سیریز کے میچز شام 6 بجے شروع کروانے کا فیصلہ کیا تھا، پاکستان اور آسٹریلیا نے 2012 میں عرب امارات میں ایک روزہ سیریز کھیلی جس کے میچز شام 6 سے رات 1:45 تک کھیلے گئے تھے۔

Comments