بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

نئی قیادت، نیا امتحان: پاک زمبابوے پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا سلمان علی آغا قیادت کریں گے۔

پاکستان نے زمبابوے کو ون ڈے سیریز میں شکست دینے کے بعد اب ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر نظریں جما لی ہیں۔ تین میچوں پر مشتمل سیریز کا آج سے بلاوائیو میں کھیلے جانے والے میچ سے آغاز ہوگا۔

ٹی 20 سیریز کے لیے محمد رضوان کو آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ مختصر فارمیٹ میں سلمان علی آغا پہلی بار قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ موقع دیا جائے گا۔

پہلے میچ کے لیے پاکستانی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا گیا ہے جو ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

سلمان علی آغا (کپتان)، صائم ایوب، طیب طاہر، عمیر بن یوسف، ابرار احمد، عثمان خان، عرفان خان، جہاں داد خان، عباس آفریدی، حارث رؤف، سفیان مقیم۔

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں شاہین زمبابوے کے مقابل تاحال نا قابل شکست ہیں۔ دونوں ٹیموں نے اب تک 6 میچز کھیلے ہیں اور تمام میں گرین شرٹس نے فتح سمیٹی ہے۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں