بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

پاکستان میں 58 فیصد سگریٹ غیرقانونی فروخت ہورہی ہے، تحقیقاتی رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان میں 58 فیصد سگریٹ غیرقانونی طور پر فروخت ہورہی ہے، انسٹیٹیوٹ آف پبلک اوپینین ریسرچ نے تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی۔

انسٹیٹیوٹ آف پبلک اوپینین ریسرچ کی تحقیقاتی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 264 سگریٹ برانڈز میں سے صرف 19 پر ٹریک ٹریس مہر لگتی ہے، 245 سگریٹ برانڈز پر ٹریک اینڈ ٹریس اسٹمپ نہیں لگتی۔

پاکستان میں مجموعی طور پر جو سگریٹ استعمال ہوتی ہے اس میں سے تقریباً 58 غیرقانونی طور پر بکتی ہے، مقامی طور پر تیار ہونے والے سگریٹ کا مارکیٹ شیئر 65 فیصد ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ غیرقانونی طور پر اسمگلڈ سگریٹ کا مارکیٹ شیئر 35 فیصد ہے، ملک میں ایک سگریٹ کا پیکٹ کم از کم 80 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

انسٹیٹیوٹ آف پبلک اوپینین کی رپورٹ میں کہا گیا کہ 197 سگریٹ برانڈز حکومت کی کم از کم قیمت سے نیچے فروخت ہورہے ہیں، ملک میں 166 اسمگلڈ سگریٹ کے برانڈز فروخت ہورہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں