بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز کے اجرا میں تیزی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان حکومت نے وفاقی ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز کی فراہمی کو تیز کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان اب تک مجموعی ترقیاتی فنڈز کا 81 فیصد جاری کر چکی ہے جبکہ اب تک 424.19 ارب روپے سے زائد خرچ ہو چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال میں ارکان پارلیمنٹ کی اسکیموں کے لیے مختص 50 ارب روپے میں سے 48 ارب روپے پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں جس میں اب تک تقریباً 35 ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ یکم جولائی 2024 سے 15 اپریل 2025 کے درمیان حکومت نے 1000 روپے جاری کرنے کی منظوری دی۔ وفاقی ترقیاتی منصوبوں کے لیے 889 ارب روپے۔

دستاویز کے مطابق اراکین پارلیمنٹ کی اسکمیوں کے لیے جاری فنڈز کی شرح 96 فیصد جبکہ خرچ شدہ فنڈ کی شرح 72 فیصد رہی ہے۔

ذراِئع کے مطابق یکم جولائی تا اپریل کے وسط تک وفاقی ترقیاتی منصوبوں کے لیے 889 ارب جاری کرنےکی منظوری دی گئی، یہ فنڈز یکم جولائی 2024 سے 15 اپریل 2025 کے دوران جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال مجموعی وفاقی ترقیاتی بجٹ 1400 ارب روپے مختص کیا گیا تھا آئی ایم ایف کی شرائط اور اہداف میں پی ایس ڈی پی کا حجم 1100 ارب روپے کیا گیا۔

ترقیاتی منصوبے: آئی ایم ایف کا نیا مطالبہ سامنے آگیا

اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)  نے ترقیاتی بجٹ سے صوبائی  امور کے ترقیاتی منصوبے ختم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے، عالمی مالیاتی ادارے نے کہا کہ وفاق 18 ویں ترمیم کے بعد منتقل صوبائی امور پر ترقیاتی بجٹ خرچ نہ کرے۔

ذرائع نے کہا کہ وفاق آئندہ بجٹ میں 168 صوبائی منصوبے وفاقی بجٹ سےنکالنے پرمجبور ہوگئی، وفاقی ترقیاتی بجٹ میں 168 صوبائی نوعیت کے منصوبے سست روی کا شکار ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ صوبائی نوعیت کے 168 ترقیاتی منصوبوں کی لاگت 1100 ارب روپے ہے، صوبائی نوعیت کے 168 ترقیاتی منصوبوں پروفاق 300 ارب روپےخرچ کرچکا ہے۔

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں