اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

پاکستان نے آئی ایم ایف قرض پروگرام کے تمام اہداف حاصل کرلیے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان نے آئی ایم ایف قرض پروگرام کے تمام اہداف حاصل کرلیے، پرائمری بیلنس، صوبائی سرپلس اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی کے اہداف کے حصول میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے جولائی تا مارچ معاشی کارکردگی رپورٹ جاری کردی، جس میں کہا کہ اس دوران حکومت پاکستان کی بہترین معاشی کارکردگی رہی۔ رواں مالی سال آئی ایم ایف قرض پروگرام کے تمام اہداف حاصل کرلیے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان نے پرائمری بیلنس، صوبائی سرپلس اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی کے اہداف کے حصول میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں۔

رپورٹ میں کہنا تھا کہ جولائی تا مارچ پٹرولیم ڈویلیمپنٹ لیوی کی مد میں حکومت نے833 ارب روپے کا نان ٹیکس ریونیو حاصل کیا، جولائی سے مارچ بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 2.4 فیصد ریکارڈ کیاگیا جبکہ جولائی تا مارچ بجٹ کا پرائمری بیلنس جی ڈی پی کا 2.8 فیصد رہا۔

وزارت خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق ٹیکس ٹو جی ڈی پی معیشت کا 10.8 فیصد رہی، جولائی تا مارچ دفاع پر 1423 ارب روپے خرچ کیے گئے، جولائی تا مارچ قرضوں اوسود ادائیگیوں کی مد میں 6438 ارب روپے خرچ کیے۔

رپورٹ میں بتایا گیا جولائی تا مارچ وفاق کی آمدن مجموعی 13 ہزار 366 ارب روپے اور صوبوں کی آمدن 684 ارب روپے رہی جبکہ حکومتی اخراجات پورے کرنے کیلئے 2970 ارب روپے کا قرض لیا گیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق جولائی تا مارچ صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت 5 ہزار 84 ارب روپے منتقل کیے گئے اور ترقیاتی بجٹ 658 ارب روپے کی بجائے محض 317 ارب روپے تک رہا۔

رپورٹ میں کہنا تھا کہ وفاق کی نان ٹیکس آمدن 4229 ارب روپے اور ٹیکس آمدن میں 8 ہزار 453 ارب روپے رہی جبکہ اس دوران ڈائریکٹ ٹیکس کی مد میں 4 ہزار 127 ارب روپے جمع ہوئے۔

جولائی تا مارچ سیلز ٹیکس کی مد میں 2 ہزار 860 ارب روپے ، کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 927 ارب روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 537 ارب روپے جمع ہوئے جبکہ اس دوران اسٹیٹ بینک کے منافع سے 2500 ارب روپے کی نان ٹیکس آمدن ملی جبکہ وفاقی سول حکومت اخراجات 558 ارب روپے رہے۔

وفاقی حکومت نے سبسڈیز کی مد میں 466 ارب روپے خرچ کیے اور این ایف سی کے تحت پنجاب کو 2 ہزار 489 ارب روپے ، سندھ کو 1 ہزار 279 ارب روپے ، خیبرپختونخواہ کو824 ارب روپے اور بلوچستان کو 490 ارب روپے منتقل کئے۔

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں