اسلام آباد : پاکستان میں کورونا ویکسین کی 20 کروڑ خوراکیں لگانے کا اہم سنگ میل عبور کرلیا ، 9کروڑ 22 لاکھ افراد کو ویکسین کی دونوں خوراکیں لگائی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت صحت کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ملک میں کورونا ویکسین کی 20 کروڑ خوراکیں لگا دی گئی ، ہم مکمل ویکسین کروا کر کورونا کے خلاف لہر کا رخ موڑ سکتے ہیں۔
Pakistan has achieved a major COVID vaccination milestone as the total vaccine doses administered have surpassed 200 million!
Together, we can turn the tide against COVID-19 by getting fully vaccinated. pic.twitter.com/LTtONNXjvs
— Ministry of National Health Services, Pakistan (@nhsrcofficial) February 14, 2022
حکام کا کہنا تھا کہ تقریباً نصف آبادی کو کوروناویکسین کے دونوں ڈوز لگائے گئے، 9کروڑ 22 لاکھ لوگوں کو ویکسین کی دونوں خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔
دو روز قبل وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اپنے پیغام میں میں کہا تھا کہ ایک دن میں 22 لاکھ 40 ہزار افراد کو ویکسین لگانے کا ریکارڈ قائم کرلیا گیا۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ مسلسل پچھلے 4 دن میں ہم نے ہر روز 20 لاکھ سے زائد ویکسین کی خوراکیں لگائیں، ویکسی نیشن کے اہل ہر 4 میں سے 3 پاکستانیوں کو کم از کم ایک خوراک لگ چکی ہے جبکہ 58 فیصد افراد کو مکمل طور پر ویکسین لگ چکی ہے۔