جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

تاریخ ساز دن، پاکستان ایروناٹیکل نے 1000 جہاز بنالئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان میں ایوی ایشن انڈسٹری وجہازسازی کا تاریخ ساز دن پاکستان ایروناٹیکل نے ایک ہزار جہاز بنالئے، ہزارویں جہاز رولنگ آؤٹ تقریب سے خطاب میں ایئر چیف مارشل نے پی اے سی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس میں ایک ہزارویں جہاز کی رولنگ آؤٹ تقریب ہوئی ، پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ نےایک ہزارجہازوں کی اوور ہالنگ مکمل کی، ائیرکموڈورساجداعوان اور ائیرکموڈورسبحان کی شرکا کو بریفنگ دی۔

تقریب میں وزیردفاعی پیداوار رانا تنویر حسین مہمان خصوصی تھے جبکہ سربراہ پاک فضائیہ ،چیئرمین پی اے سی ایئرمارشل ، چینی ایروٹیکنالوجی کمپنی کے نائب صدر بھی تقریب میں موجود تھے۔

پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کی صلاحیتیں قابل تعریف ہیں، ایئرچیف مارشل سہیل امان

تاریخی موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان کا ادارے کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ، تقریب سے خطاب میں ایئر چیف نے کہا یکجہتی و اتحاد سے آج یہ تاریخ ساز دن دیکھ رہے ہیں، پی اےسی ملک میں بہترین ادارے کے طور پر سامنے آیا ہے ، پی اےسی نے دفاعی پیداوار کے شعبے میں کئی سنگ میل عبور کئے ہیں۔

ایئرچیف نے کہاکہ پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کی صلاحیتیں قابل تعریف ہیں اور پی اے سی کےماہرین کی خدمات قابل فخر ہیں ،کامیابیوں کے حصول پر پی اے سی مبارکباد کا مستحق ہے، موجودہ دورمیں فضائی قوت کو انتہائی اہمیت حاصل ہے، پی اے سی میں چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت ہے،مکمل تعاون اور حمایت پر حکومت کے شکر گزار ہیں۔

سہیل امان نے کامیابیوں پرادارے کو مبارکباد دیتے ہوئے پی اےسی پاکستان کے تحفظ اور خود کفالت کی ضمانت ہے اور نوید سنائی کامرہ میں پی ایچ ڈی کلاسز شروع کررہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں