جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

پاک افغان ایک دوسرے کی علاقائی سالمیت کا احترام کریں گے،سرتاج عزیز

اشتہار

حیرت انگیز

تاشقند: پاکستان اور افغانستان نے اس امرکا اعادہ کیا ہے کہ وہ ایک دوسرے کی علاقائی سا لمیت کا احترام کرتے ہوئے داخلی معاملات میں عدم مداخلت کا اصول اپنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق یہ اتفاق رائے جمعہ کے روز تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز اورافغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی کے درمیان ملاقات میں ہوا۔

سرکاری ریڈیو کے مطابق ملاقات کے بعد جاری کئے گئے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ دونوں ملکوں نے باہمی مسائل پر مشاورت اور تعاون کیلئے اعلیٰ سطح کا طریقہ کار وضع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اعلیٰ سطح پر طے گئے طریقہ کار کے تحت مشترکہ تکنیکی ورکنگ گروپ دونوں ملکوں کے تحفظات کو دور کرے گا،امید کی جاتی ہے کہ اس اقدام سے مسائل کے حل اور طورخم سرحد پر حالیہ کشیدگی جیسے پرتشدد واقعات کے اعادے کی روک تھام میں مدد ملے گی۔

سرتاج عزیز اورافغان وزیرخارجہ نے امن کے فروغ ، انسداد دہشت گردی اور اقتصادی ترقی کا عمل تیز کرنے کے لئے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی مشترکہ خواہش کا بھی اعادہ کیا۔

اس موقع پر فریقین نے افغانستان میں امن اورمفاہمت کے فروغ کے لئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت پر زوردیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں