تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

پاکستان کا شامی بھائیوں کے لیے امدادی سامان کا تحفہ

کراچی: پاکستان سے روانہ ہونے والا پی آئی اے کا خصوصی طیارہ 26 ٹن امدادی سامان لے کر دمشق پہنچ گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے شامی بھائیوں اور بہنوں کیلئے سامان کا تحفہ بھیجا گیا ہے جسے پی آئی اے کی پرواز لے کر دمشق پہنچی۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے مہیا کردہ امدادی سامان میں میڈیکل آلات اور طبی عملے کے حفاظتی سوٹ، حفاظتی سامان سمیت دیگر اشیاء شامل ہیں۔

این ڈی ایم اے ذرائع کا کہنا ہے کہ امدادی سامان میں 2 لاکھ 50 ہزار فیس ماسک، 50 ہزار حفاظتی سوٹ، 50 ہزار گاؤن، 50 ہزار این 95 ماسک اور پچاس ہزار حفاظتی چشمے موجود ہیں۔

دمشق ایئرپورٹ پر پاکستانی سفارتی عملے نے جہاز کے ذریعے بھیجا جانے والا سامان شامی حکام کے حوالے کیا۔ اس موقع پر شام کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کرونا جیسی مشکل صورت حال میں مدد کرنے پر شامی عوام پاکستان کے شکر گزار ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق شام میں تعینات پاکستانی سفیر نے کرونا کے بڑھتے ہوئے مریضوں کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت پاکستان کو مشکل صورت حال سے آگاہ کیا تھا جس کے بعد وفاقی کابینہ کی امدادی سامان شام بھیجنے کی منظوری دی۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں