تازہ ترین

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات ملتوی کرنے...

ایوان صدر میں ہونے والی یوم پاکستان کی فوجی پریڈ ملتوی کردی گئی

اسلام آباد: ایوان صدر میں آج ہونے والی یوم...

یوم پاکستان آج ملک بھر میں ملّی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے...

ملک میں‌ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر...

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار

اسلام آباد: میانوالی کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ معمول کے تربیتی مشن کے دوران میانوالی کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تاہم پائلٹ پیراشوٹ کے ذریعے زمین پر اترنے میں کامیاب رہا۔

ترجمان نے بتایا کہ زمین پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، ائیر ہیڈ کوارٹرز نے واقعے کی وجوہات جاننےکے لیے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دی ہے۔واضح رہے کہ رواں سال تربیتی طیارے کا یہ دوسرا حادثہ ہے اس سے قبل بائیس مارچ کو پشاور کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا اور طیارے میں موجود دونوں پائلٹ شہید ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ‏پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹ شہید

سال دو ہزار اکیس کے ماہ اگست میں بھی پنجاب کے ضلع اٹک کے نزدیک پاک فضائیہ کا تربیتی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا تاہم خوش قسمتی سے پائلٹ بحفاظت جہاز سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

Comments