جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ہوائی فائرنگ سے متعلق پاک فضائیہ نے آگاہی پیغام جاری کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شادی بیاہ ودیگر تقریبات پر کی جانے والی ہوائی فائرنگ سے متعلق پاک فضائیہ نے آگاہی پیغام جاری کردیا ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ ایک طرف شادی بیاہ کی تقریبات اور دیگر تہواروں پر کی جانے والی ہوائی فائرنگ جانی نقصان کا سبب بنتی ہیں تو دوسری طرف ہوائی فائرنگ سے ہوائی جہاز بھی زد میں آجاتے ہیں۔

پاک فضائیہ کے مطابق ہوائی فائرنگ سے دفاعی صلاحیت کو بیش قیمت نقصان پہنچ سکتا ہے۔

- Advertisement -

ترجمان پاک فضائیہ نے کہا کہ ہوائی فائرنگ ایک قابل تعزیر جرم ہے، بحیثیت محب وطن شہری ہم سب کا فرض ہے اس سے اجتناب کریں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد ہے تاہم شادی بیاہ ودیگر تقاریب کے دوران ہوائی فائرنگ کی جاتی ہے۔

بعض اوقات یہ جان لیوا بھی ثابت ہوئی ہے، جسے عرف عام میں اندھی گولی کہا جاتا ہے، جس کا شکار زیادہ تر افراد وہ ہوتے ہیں جو اپنے گھروں میں کام سرانجام دے رہے ہوتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں