اسلام آباد: پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے رائل سعودی فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، جہاں انھوں نے رائل سعودی فضائیہ کے کمانڈر سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کی سعودی عرب کے دورے کے دوران رائل سعودی فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر آمد پر انھیں چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔
[bs-quote quote=”کمانڈر رائل سعودی فضائیہ نے دونوں ممالک کے باہمی تعاون پر اظہارِ اطمینان کیا” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]
پاک فضائیہ کے سربراہ نے رائل سعودی فضائیہ کے کمانڈر سے ملاقات کی، ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ملاقات میں باہمی تعلقات اور پیشہ ورانہ امور زیرِ بحث آئے۔
اس اہم ملاقات میں کمانڈر رائل سعودی فضائیہ نے دونوں ممالک کے باہمی تعاون پر اظہارِ اطمینان کیا اور دونوں معزز شخصیات نے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
یاد رہے کہ دو دن قبل پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر گئے تھے جہاں انھوں نے فضا ئیہ کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کے سربراہ کی کمانڈر متحدہ عرب امارات فضائیہ سے ملاقات
یو اے ای دورے کے دوران ایئر چیف مارشل انور خان کو یو اے ای فضا ئیہ کے ایک چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ بعد ازاں سربراہ پاک فضائیہ نے میجر جنرل اسٹاف پائلٹ ابراہیم ناصر محمد العلاوی کمانڈر یو اے ای ائیر فورس اینڈ ائیر ڈیفنس سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔