اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

پاک فضائیہ ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے: ایئر چیف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ جدید اور ملکی ساختہ ہتھیاروں کے نظام، راڈار اور اعلیٰ جنگی آلات سے لیس ہے جو کہ ہر طرح کے اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے موزوں اور تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایئرو اپرینٹسز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ آج پی اے ایف بیس کورنگی کریک میں منعقد ہوئی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔

مہمان خصوصی کی پریڈ اسکوائر آمد پر ائیر آفیسر کمانڈنگ سدرن ایئر کمانڈ اور ایئر وائس مارشل حسیب پراچہ نے ان کا استقبال کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف نے پاکستان کے دشمنوں کو خبردار کیا کہ وہ اپنے بزدلانہ اقدامات میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔ پاکستان اللہ کی مہربانی سے ترقی کی راہ پر ہر صورت گامزن رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ جدید اور ملکی ساختہ ہتھیاروں کے نظام ، راڈار اور اعلی جنگی آلات سے لیس ہے جو کہ ہر طرح کے اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے موزوں ہیں۔ پاک فضائیہ بین الاقوامی فضائی معیار کے بہترین پیشہ ور ماہرین کو تیار کرنے کے لیے انہیں جدید خطوط پر تربیت فراہم کررہی ہے۔

ایئر چیف نے پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاک فضائیہ نے منفرد اور جدید تعلیمی اور عملی تربیت کا نظام متعارف کروایا ہے۔ ’مجھے امید ہے کہ یہ نئی تربیتی اسکیم پاک فضائیہ کے قیمتی اثاثہ جات کی تکنیکی ضروریات کو ہر لحاظ سے پورا کرے گی‘۔

ایئر چیف نے ایئرو اپرینٹسز کو یاد دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ آنے والے وقت میں انہیں سخت چیلنجز کا سامنا کرنا ہوگا لیکن اللہ پر یقین اور خود اعتمادی کے ساتھ وہ ہر مشکل پر قابو پا سکتے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایئرو اپرینٹسز اپنے وقت اور توانائیوں کو اپنے پیشے اور کام کے لیے وقف کریں گے اور اپنے اپنے شعبہ جات میں بھر پور مہارت حاصل کرنے کے مصمم جذبے کے ساتھ کام کریں گے۔

پاک نیوی اور دوست ممالک کے ٹیکنیشنز سمیت 782 ایئرو اپرینٹسسز نے کامیابی سے اپنی تکنیکی تربیت مکمل کی۔ مہمان خصوصی نے پاس آؤٹ ہونے والے ایئرو اپرینٹسسز میں کل 7 ٹرافیاں تقسیم کیں۔

ایئر کموڈور ابراہیم اسد اور بیس کمانڈر کورنگی کریک بھی تقریب میں موجود تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں