جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاک فضائیہ کا سیلاب سے متاثر جنوبی پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے، متاثرین میں پکا ہوا کھانا، ادویات اور خیمے تقسیم کیے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کا جنوبی پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے، اتھل، لاکھڑا، مٹیاری، شہداد کوٹ، صحبت پور، قلعہ عبداللہ، فاضل پور، جھل مگسی اور دیگر علاقوں کے متاثرین کو امدادی سامان کی فراہمی کی جارہی ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ متاثرین میں 3 ہزار 90 پکے ہوئے کھانے کے پیکٹ تقسیم کیے گئے، 7 ہزار 443 پاؤنڈز ادویات، 930 خیمے اور 5 ہزار 153 راشن پیک تقسیم کیے گئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کی میڈیکل ٹیموں نے ضلع راجن پور میں 114 مریضوں کا علاج کیا۔

ترجمان کے مطابق ایمرجنسی رسپانس ٹیموں نے 17 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں