لاہور: ڈپٹی کلکٹر کسٹمز نے ایئر ہوسٹس کو غیر ملکی کرنسی اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ایئر ہوسٹس کو گرفتار کرلیا، ائیر ہوسٹس غیر ملکی کرنسی اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ہے۔
کسٹمز ڈپٹی کلکٹر کا کہنا ہے کہ ایئر ہوسٹس نے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کے سعودی ریال،ڈالر چھپا رکھے تھے، ایئر ہوسٹس کو شک ہونے پر لاہور سے بیرون ملک جانے والی پرواز سے آف لوڈ کیا گیا۔