پاکستان میں ہر سال کم از کم ایک لاکھ 28 ہزار افراد فضائی آلودگی سے ہونے والی مختلف بیماریوں کے باعث موت کی نیند سو جاتے ہیں۔
یہ ہم نہیں بلکہ عالمی ادارہ صحت کہہ رہا ہے جس کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا شمار دنیا کے آلودہ ترین ممالک میں ہوتا ہے اور اس کے دو سب سے بڑے شہر کراچی اور لاہور فضائی آلودگی سے سب سے زیادہ متاثرہ شہر قرار دیے گئے ہیں۔
شکاگو یونیورسٹی کے انرجی پالیسی انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق فضائی آلودگی کی بڑھتی ہوئی شرح سے پاکستانیوں کی اوسط عمر ممکنہ طور پر کم از کم سات سال تک کم ہوسکتی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان کا شمار آلودہ ترین ملکوں میں ہوتا ہے رپورٹ کے مطابق لاہور اور کراچی ملک کے فضائی آلودگی سے سب سے زیادہ متاثرہ شہر قرار دئے گئے ہیں
عالمی ادارہ صحت کے مطابق عالمی آبادی کا 97.3 فیصد حصہ فضائی آلودگی سے متاثر ہے، جس سے دنیا بھر میں ایک سال کے دوران تقریباً 65 لاکھ افراد زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت نے فضائی الودگی کے تدارک کیلیے جامع اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ ہر سال لاکھ انسانوں کی زندگیاں بچائی جا سکیں۔