پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے ایئرپورٹ پر جہاز کی دیکھ بھال کے دوران فوٹو اور ویڈیوگرافی پر پابندی عائد کردی گئی۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اےاے) نے کراچی ایئرپورٹ پر جہاز کی دیکھ بھال کے دوران فوٹو، ویڈیوگرافی پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا کہ کچھ افراد کو ایئر کرافٹ مین ٹیننس آپریشنز کی غیر مجاز تصاویر، ویڈیوز لیتے دیکھا گیا ہے۔
پی اےاے ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ایئرپورٹ تصاویر اور ویڈیو گرافی کرنا رازداری کی سنگین خلاف ورزی، سیکیورٹی کامعاملہ ہے، سیکیورٹی، رازداری برقرار رکھنے کیلئے پروٹوکول پر سختی سے عمل کیا جائے۔
صرف مجاز اہلکار، انجینئرز یا متعلقہ اراکین کو تصاویر یا ویڈیوز کی اجازت ہے جبکہ جی ایچ اے، آپریٹرز عملے کو فوٹو گرافی یا ویڈیو گرافی سے سختی سے منع ہے۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا مزید کہنا ہے کہ پروٹوکولز کی خلاف ورزی پر سخت انتظامی اور تادیبی کارروائی کی جائیگی۔