جمعرات, مئی 8, 2025
اشتہار

لاہور اور کراچی کی فضائی حدود بحال، نیا نوٹم جاری

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد آپریشنل پابندیوں کے دوران لاہور اور کراچی کی فضائی حدود کو 48 گھنٹوں کیلئے معطل کردیا گیا تھا جسے اب بحال کردیا گیا ہے۔

پی اے اے نے اس حوالے سے نوٹم جاری کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ رات پابندی کے نتیجے میں متاثرہ فضائی حدود اب مکمل طور پر دستیاب ہے۔ نوٹم کے مطابق پروازوں کے شیڈول اورراستوں کے بارے میں حتمی فیصلہ ایئرلائنز کا اختیار ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ایئراسپیس کھلنے کے بعد پہلی پرواز کراچی سے لاہور کیلئے روانہ ہوگئی، سعودی عرب سے لاہور کیلئے ڈائیورٹ ہونیوالی پرواز کوکل رات کراچی اتار لیا گیا تھا۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن جزوی بحال کردیا گیا ہے، دوپہر 12 بجے کے بعد پروازیں آپریٹ ہونا شروع ہونگی۔

ترجمان کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث فلائٹ آپریشن بند کیا گیا تھا، دوپہر 12 بجے کے بعد مختلف شہروں کیلئے پروازیں شروع ہوجائیں گی۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے رات گئے میزائل حملوں سے متعلق پاکستان نے اقوام متحدہ کو باضابطہ طور پر بھارتی جارحیت سے آگاہ کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، صدر جنرل اسمبلی اور صدر سلامتی کونسل کو آگاہ کیا۔

اس کے علاوہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے نے بھی بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا۔

سندھ پولیس کو الرٹ کر دیا گیا

مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا مناسب جواب دینے کا حق رکھتے ہیں، بھارت نے بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں