منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

پاکستان اورافغانستان کوانتہاپسندی کےخلاف مل کرکام کرناچاہیے،امریکا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکا کا کہنا ہے کہ پر تشدد اور انتہاپسندی پر مبنی واقعات کی روک تھام کےلیے پاکستان اور افغانستان کو مل کر کام کرنا چاہیے.

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان الیزبتھ ٹروڈو کا پریس بریفنگ کا کہنا تھاکہ کابل میں امریکی یونیورسٹی پر حملے
کے حوالے سے کہا تھا کہ اس بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا تاہم امریکا اس بات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ پاکستان اور افغانستان دونوں مل کر کام کریں تاکہ مستقبل میں اس طرح پرتشدد واقعات رونما نہ ہوں.

امریکا نے اس حوالے سے پاکستان کی اعلیٰ ترین قیادت کے ساتھ اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس ضرورت پر زور دیا ہے کہ وہ انتہاپسندوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم نہ کرے.

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے حکومت پاکستان پر یہ بھی زور دیا ہے کہ وہ اپنے وعدوں پر عمل کرتے ہوئے دہشت گردگروپوں میں امتیاز نہ برتے.

ترجمان الیزبتھ ٹروڈوکا کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ اس سلسلے میں کوئی امتیاز نہیں کریں گے اور یہ حملہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہمیں اس سلسلے میں ابھی مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے .

*طالبان ہتھیار ڈال کر امن عمل میں شریک ہوں،امریکا

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکا کا کہنا تھا کہ طالبان کو ہتھیار پھینک کر آئین تسلیم کرتے ہوئے افغان عمل کا حصہ بننا چاہیے.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں