سڈنی: شاہین تین نومبر کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں کینگروز پر چھپٹیں گے، کھلاڑیوں نے کمر کستے ہوئے جیت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ 3 نومبر کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔
شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 5 نومبر کو کینبرا میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 8 نومبر کو پرتھ کے مقام پر کھیلا جائے گا۔
اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 نومبر تک برسبین میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 29 نومبر سے 3 دسمبر تک ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان نے آسٹریلیا الیون کو شکست دے کر خطرے کی گھنٹی بجادی
ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت آرون فنچ کریں گے۔
خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی وارم اپ میچ میں آسٹریلیا الیون کو با آسانی شکست دے کر دورے کا پرُاعتماد آغاز کیا ہے۔
گزشتہ روز سڈنی کے بینکس ٹاؤن کے میدان پر کھیلے گئے پریکٹس میچ میں شاہینوں نے کینگروز کو دبوچ لیا، قومی کھلاڑیوں نے عمدہ پرفارمنس کی بدولت نہ صرف حریف کھلاڑیوں پر اپنی دھاک بٹھا دی بلکہ آسٹریلیا کے لیے خطرے کی گھنٹی بھی بجا دی۔