قومی کرکٹ ٹیم اور پرائم منسٹر الیون کی ٹیمیں اتوار سے پرتھ میں ڈیرے ڈالیں گی، دونوں ٹیمیں 14 دسمبر سے شروع ہونے والے ویسٹ ٹیسٹ میں شرکت کریں گی۔
تفصیلات کے مطابق تین میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ پرتھ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، پیٹ کمنز کی قیادت میں آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کل پرتھ پہنچے گی۔
سیریز کے لیے پرائم منسٹر الیون کی ٹیم اتوار سے تربیتی سیشن کا آغاز کرے گی، ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ سیشن کے بعد میڈیا کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
دوسری جانب پاکستانی اسکواڈ اتوار کو کینبرا سے پرتھ روانہ ہوگا، قومی ٹیم پیر سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی، پاکستانی اسکواڈ کا ایک رکن پریکٹس سیشن کے بعد میڈیا سے بات چیت کے لیے دستیاب ہوگا۔
ویسٹ ٹیسٹ کی خاص بات یہاں ٹیسٹ سیریز لانچ کا انعقاد ہے، جو پیر کو منعقد ہوگا، بارہ دسمبر کو اسٹیو اسمتھ پریکٹس سیشن سے قبل پرتھ اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کریں گے۔
پاکستانی ٹیم دوپہر کو یہاں اپنی ٹریننگ کا آغاز کرے گی، تیرہ دسمبر کو دونوں کپتان بینو قادر ٹرافی کے فوٹو شوٹ میں شرکت کریں گے، ٹرافی شوٹ کے بعد دونوں کپتان پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔