بدھ, نومبر 13, 2024
اشتہار

آئی ایم ایف اور پاکستان کے مذاکرات بے نتیجہ رہے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان اور  آئی ایم ایف کے درمیان اتفاق نہیں ہو سکا، مذاکرات بے نتیجہ ثابت ہوئے.

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر  کو مارکیٹ ریٹ سے مسابقت  پر لانے کا اصرار کیا گیا ہے.

مذاکرات میں آئی ایم ایف کی جانب سے ٹیکس محصولات کا ہدف چار ہزار  سات سو ارب روپے کرنے اور شرح سود میں اضافے کا مطالبہ بھی رکھا گیا.

- Advertisement -

دوسری جانب پاکستان کا موقف ہے کہ شرح سود بڑھانے سے حکومتی اخراجات بڑھیں گے، معیشت سست روی کا شکار ہوگی، محصولات کے 4435 ارب روپےکا ہدف حاصل کرنا مشکل ہور ہا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق روپےکی قدر میں پہلےہی کافی کمی کی جا چکی ہے، آئی ایم ایف کی جانب سے شرح سود میں‌ مزید اضافے کا مطالبہ تسلیم نہیں کرسکتے.

آئی ایم ایف اورحکومت نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے، اگلا راؤنڈ جلد ہوگا، جس کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ہم چاہتےہیں آئی ایم ایف سےمعاہدہ ہوجائےلیکن ملکی مفاد میں کوئی کمی نہ آئے، وزیرخزانہ اسدعمر

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے حکومت میں‌ آنے کے بعد سے آئی ایم ایف سے امدادی پیکج کا معاملہ زیربحث ہے۔ وفاقی وزیرخزانہ  اسد عمر پہلے ہی یہ کہہ چکے ہیں کہ یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا.

یاد رہے کہ منی بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا تھا کہ اگر آئی ایم ایف کے پاس جانا بھی پڑا، تو ایسا پیکج لیں‌ گے، جس سے عوام پر بوجھ نہ پڑے.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں