جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں دوسترم تھری اختتام پذیر ہو گئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں ‏دوسترم تھری کی اختتامی تقریب نیشنل کاؤنٹرٹیررازم سیکٹرتبی میں منعقد ہوئی۔

مشقوں کا مقصدفوجی تعاون بڑھانا اور انسداددہشتگردی تجربات کاتبادلہ ہے۔ اختتامی تقریب میں یرغمالیوں ‏کی رہائی، علاقہ کلیئرنس اور کلوز واٹربیٹرکا مظاہرہ کیا گیا۔

مشقوں میں فیصلہ سازی، حربی طریقوں میں تبدیلی سمیت باہمی ربط قائم کرنا تھا۔ مشقوں میں باہمی ‏تعاون،کسی بھی خطرے کو مشترکہ طورپرنمٹنےمیں مددملےگی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تقریب میں ڈی جی ملٹری ٹریننگ اور قازقستان کے حکام شریک ہوئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں