کراچی کے اسٹیڈیم میں ون ڈے میچز کیلئے تیاریاں جاری ہیں، پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمیں آج سے کراچی میں ٹریننگ کریں گی۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں کی تصاویر اور کھلاڑیوں کے بینرز آویزاں کردیے گئے ہیں۔
5 ون دے میچز کی سیریز کا تیسرا میچ 3 مئی کو کراچی میں کھیلا جائے گا، یاد رہے کہ پاکستان کو سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔
- Advertisement -
اس کے علاوہ پاکستانی ٹیم کپتان بابر اعظم 5000 رنز کا سنگ میل عبور کرنے کے قریب ہیں، بابر اعظم کو 5000 رنز کا سنگ میل عبور کرنے کیلئے 73 رنز درکار ہیں۔
واضح رہے کہ پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں اور دوسرے میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔