17.2 C
Dublin
پیر, جون 3, 2024
اشتہار

پاکستان اور نیوزی لینڈ کا ٹیسٹ میچ، طلبہ کے لیے خوش خبری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والا ٹیسٹ میچ طلبہ مفت دیکھ سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری اسکولوں کے طلبہ و طالبات نیشنل اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ میچ دیکھ سکیں گے، طلبہ کے ٹکٹ اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات محکمہ تعلیم سنبھالے گی۔

محکمہ تعلیم کی چیف ایڈوائزر کریکولم نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو خط لکھ کر کہا ہے کہ وہ اپنے ضلع کے اسکولوں کے ہیڈ ماسٹرز کو اس سلسلے میں آگاہ کر دیں۔

- Advertisement -

خط میں لکھا گیا ہے کہ جو طالب علم میچ دیکھنا چاہتا ہے وہ اپنے ہیڈ ماسٹر کو نام لکھوائے، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران میچ دیکھنے والے طلبہ کی تفصیلات بھیجیں گے،

خط میں میچ دیکھنے کے لیے آنے والے طلبہ و طالبات کو اسکول یونیفارم میں آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم دورہ پاکستان کیلئے کراچی پہنچ گئی

واضح رہے کہ پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کا ٹیسٹ اسکواڈ کراچی پہنچ گیا ہے، نیوزی لینڈ کی ٹیم براستہ دبئی کراچی پہنچی، مہمان ٹیم کی آمد پر ایئر پورٹ کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر کو کراچی میں ہوگا، دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری کو ملتان میں ہوگا، دونوں ٹیموں کے درمیان 14،12،10 جنوری کو ون ڈے میچز بھی کھیلے جائیں گے۔

ٹم ساؤتھی کی قیادت میں مہمان ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلے گی، جب کہ ون ڈے سیریز میں کین ولیمسن نیوزی لینڈ کی قیادت کریں گے۔ یاد رہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم گزشتہ سال دورہ منسوخ کر کے وطن واپس لوٹ گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں