بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

پاکستان نے زمبابوے کے خلاف 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان نے زمبابوے کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، قومی ٹیم کے باصلاحیت بلے باز بابراعظم کپتان ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں بابراعظم کپتان، امام الحق، عابد علی، فخر زمان، حارث سہیل، محمد رضوان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، عماد وسیم اور عثمان قادر موجود ہیں۔

اسی طرح وہاب ریاض، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور موسیٰ خان کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

زمبابوے اور پاکستان کے درمیان پہلا ون ڈے کل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

شاداب خان سے متعلق اہم خبر

کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ کوشش یہی ہے کہ اچھا کمبی نیشن کھلائیں، زمبابوے کے خلاف کھیلنے سے اعتماد بحال ہوگا، تمام تر توجہ ون ڈے کرکٹ پر مرکوز ہے، ہم نے بیک ٹو بیک سیریز کھیلنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں سمجھتے، ہمارا مقصد ایک سو دس فیصد پرفارمنس دینا ہے، ٹی ٹوئنٹی میں جارحانہ کھیلنا پڑتا ہے، ون ڈے کرکٹ میں بطور کپتان پہلی سیریز ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان بیٹسمینوں کی پرفارمنس قابل ستائش ہے، انگلینڈ اور دیگر ٹیموں کی طرح زمبابوے کو سخت حریف سمجھتے ہیں، ٹی ٹوئنٹی کے بعد ون ڈے کی قیادت سنبھالنا اعزاز کی بات ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں