لندن: حکومت پاکستان نے برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے میئر صادق خان کو ستارہ پاکستان دینے کا اعلان کیا ہے۔
حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستانی نژاد صادق خان کو ستارہ پاکستان 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں ہونے والی تقریب میں دیا جائے گا۔ ہائی کمیشن کے اعلان کے مطابق صادق خان کو یہ اعلیٰ اعزاز برطانیہ تعلقات بہتربنانے میں معاونت پر دیا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستانی نژاد صادق خان 2021 میں کنزرویٹو امیدوار کو شکست دے کر مسلسل دوسری بار لندن کے میئر منتخب ہوئے تھے۔ اس سے قبل وہ 2016 میں 2021 تک بھی لندن کے میئر رہے ہیں۔
صادق خان کے والدین 1968 میں پاکستان سے برطانیہ آئے تھے، صادق خان کے والد لندن میں بس ڈرائیور تھے۔
50 سالہ صادق خان سیاست میں آنے سے قبل انسانی حقوق کے وکیل تھے۔