راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ مسلح افواج ہر بھارتی جارحیت کا جواب دینےکے لیے تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایل او سی پر جارحیت سے متعلق بھارتی آرمی چیف کا بیان معمول کی ہرزہ سرائی ہے۔
میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف اپنے لوگوں کو خوش کرنے کے لیے بیانات دے رہے ہیں، بھارتی آرمی چیف کے بیانات داخلی حالات کو سنبھالا دینے کی کوشش ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ مسلح افواج ہر بھارتی جارحیت کا جواب دینےکے لیے تیار ہیں۔
Statements by Indian COAS to undertake military action across LOC are routine rhetoric for domestic audiences to get out of ongoing internal turmoil.
Pakistan Armed Forces are fully prepared to respond to any act of Indian aggression.— DG ISPR (@OfficialDGISPR) January 11, 2020
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ منوج نروانے آرمی چیف کے عہدے پر نئے ہیں اور اپنی جگہ بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں لیکن وہ بھارتی فوج میں نئے نہیں آئے۔
میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف کو خطے کے حالات اور پاکستان کی افواج کی قابلیت کا بخوبی علم ہے۔