راولپنڈی : پاکستانی افواج نے چائنیز پیپلز لبریشن آرمی کے یوم تاسیس پر مبارکباد دی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی افواج کی جانب سے چائنیز پیپلز لبریشن آرمی کے یوم تاسیس پر مبارکباد دی جبکہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی جانب سے بھی یوم تاسیس پر نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
Pakistan Armed Forces felicitate Chinese PLA on its 90th Founding Day.
Best wishes from COAS.
Long live Pak China friendship, 中巴友谊万岁. pic.twitter.com/tzlRCaX4jY— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) July 31, 2017
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں پاک چین دوستی زندہ باد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان ہر شعبے بالخصوص فوج اور دفاعی شعبوں میں مثالی تعاون پایا جاتا ہے۔
میجر جنرل آصف غفور کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک سے متعلق دونوں ممالک کےدرمیان اہم شراکت داری ہے، پاک فوج سی پیک کی سیکیورٹی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے، سی پیک کی بروقت اور بلارکاوٹ تکمیل کیلئے آرمی چیف پہلے ہی عزم کا اعادہ کرچکے ہیں۔
دوسری جانب چین میں پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی 90ویں سالگرہ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں چین کےصدر شی جن پھنگ، وزیر اعظم لی کی کیانگ کے علاوہ اعلیٰ سرکاری حکام سمیت تین ہزار سے زائدشخصیات نے شرکت کی۔
اس خصوصی تقریب میں خصوصی نغمے اورگیت پیش کئے گئے ، چینی فنکاروں نے رقص کا شاندار مظاہرہ کیا،اس موقع پر چین کے صدر اوردیگررہنماؤں نے ریٹائرڈ کامریڈز، فوجی افسران اور اعلیٰ فوجی خدمات کا اعزاز حاصل کرنے والوں سے ملاقات کی۔
خیال رہے کہ چائنیزپیپلزلبریشن آرمی کی بنیاد نوے سال پہلے رکھی گئی تھی۔